اداکارہ راکھی ساونت کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

0
3457
1 of 3

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کی ایک عدالت نے بولی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے ایک بار پھر وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں سات اگست سے پہلے عدالت میں پیش کیا جائے۔

لدھیانہ کی عدالت کے جانب سے یہ احکامات ایسے وقت سامنے آئے، جب ایک دن قبل ہی مذکورہ عدالت نے اداکارہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

 

 

اسکینڈل کوئین راکھی ساونت 7 جولائی کو لدھیانہ کی عدالت میں برقعہ اوڑھ کر عدالت میں پیش ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے، جس کے بعد ان کی ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔

 

تاہم ضمانت منظور کیے جانے کے محض ایک دن بعد ہی عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں ہر حال میں 7 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

MORE.

1 of 3