پاکستان میں ہندوستانی فلموں کی نمائش کا دوبارہ آغاز

indian films
Prev1 of 2
Use your ← → (arrow) keys to browse

کراچی: مقامی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کا پیر (آج) سے دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔۔
سینما گھروں کے مالکان نے اڑی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچنے کے باعث ستمبر میں بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی، جسے اب اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 

ایٹریم سینما کے ندیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ’بھارتی فلموں کی نمائش پر عائد پابندی پیر سے اٹھالی جائے گی۔‘

پاکستانی سینما کی انتظامیہ نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی لگائے جانے کے بعد 30 ستمبر کو بھارتی فلموں کی نمائش پر بھی غیر معینہ مدت کے لیے پابندی کا اعلان کیا تھا۔

سینما مالکان کی جانب سے یہ فیصلہ، انڈین موشن پکچر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی طرف سے پاکستان فنکاروں، گلوکاروں اور ٹیکنیشنز پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد کیا گیا۔

Read More…

Prev1 of 2
Use your ← → (arrow) keys to browse