چین میں دو منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک

0
64

بیجنگ: چین کے مشرقی صوبے جینگ سو میں واقع ایک دو منزلہ مکان میں آتشزدگی سے 22 افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

fire in china
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے چین کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر شنگھائی کے علاقے یوشہان میں علی الصبح اچانک ایک دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

fire in china
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد جیانگ نامی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم پولیس کی جانب سے ملزم سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

fire in china