کامیڈین کپل شرما کا آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان

0
25

معروف کامیڈین اور بولی وڈ اداکار کپل شرما نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے کامیڈی ٹی وی شو کپل شرما شو کے دوران انہوں نے یہ اعلان کیا۔

kapil sharma

اداکار نے اس شو میں بھارت کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مدعو کیا تھا اور کھلاڑیوں نے انہیں بہت زیادہ متاثر کیا۔

اس بارے میں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ‘ ہم اکثر اس بات کا احساس نہیں کرتے کہ کئی بار ہماری ایک چھوٹا سا خیرسگالی کا اقدام دوسروں کو بہت زیادہ خوش کرسکتا ہے، ان کھلاڑیوں سے بات کرکے مجھے احساس ہوا کہ آنکھوں کو عطیہ کرنے کا فیصلہ تو مجھے کافی عرصے پہلے کرلینا چاہئے تھا’۔

kapil sharma

انہوں نے مزید کہا ‘تاہم میں نے اب اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر کوئی فرد میرے جانے کے بعد میری آنکھوں سے اس دنیا کو دیکھ سکے گا تو میں کافی اچھا محسوس کروں گا’۔

 

گزشتہ دنوں کرن جوہر کے شو میں شرکت کے دوران کپل شرما نے کہا تھا کہ برائے مہربانی انگریزی کے بجائے ہندی زبان میں بات کریں کیونکہ ان کی انگلش ڈکشنری صرف 700 الفاظ تک محدود ہے۔

kapil sharma

kapil sharma
شو کے دوران کپل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ لوگ ٹوئٹر پر کچھ بھی لکھ دیتے ہیں، جن میں وہ خود بھی شامل ہیں۔