پاکستان :نا اہلی کے باوجود نواز شریف مسلم لیگ کے صدر منتخب

0
53

سابق وزیراعظم نواز شریف ایک مرتبہ پھر بلامقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہوگئے، جس کا باضابطہ اعلان پارٹی کے الیکشن کمشنر سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے کیا۔

pakistan

 الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے پارٹی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم ان کے مدمقابل پارٹی کے کسی بھی دوسرے رکن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے۔

 

 

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران پارٹی الیکشن کمشنر سینیٹر چوہدری جعفر اقبال کی جانب سے پارٹی صدر کے باضابطہ اعلان کے بعد نواز شریف کے حق میں پارٹی کارکنان کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔

pakistan

پارٹی صدارت کے لیے منتخب ہونے کے بعد نواز شریف نے اسلام آباد کنونشن میں پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بار بار سیاست سے بے دخل کرنے کی کوشش کی گئی اور آپ مجھے سیاست میں واپس لاتے رہے اور آج بھی آپ نے مجھے واپس سیاست میں لانے کی جو کوشش کی جس پر میں آپ کا شکر گزار ہوں‘۔

pakistan

 نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ’آج کے دن ہم یہ قانون اس ڈکٹیٹر مشرف کو واپس لوٹا رہے ہیں جنہوں نے نواز شریف کو روکنے کے لیے نافذ کیا تھا‘۔