ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز شوٹنگ کے دوران زخمی

0
90

ہولی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز ان دنوں اپنی آنے والی فلم مشن امپاسیبل 6 کی شوٹنگ میں مصروف تھے، تاہم اب وہ کچھ دن تک آرام کریں گے۔

ٹام کروز مشن امپاسیبل 6 کی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے، جس وجہ وہ کچھ دن تک آرام کریں گے۔

ٹی ایم زیڈ نے اداکار کے اسٹنٹ کرنے کے دوران زخمی ہونے کا ویڈیو جاری کیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک سے دوسری عمارت تک پہنچنے کے لیے جمپ لگاتے ہوئے ناکام ہوگئے۔

ٹام کروز دوسری عمارت پر پہنچے, لیکن وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے، اور نیچے گر گئے۔

ٹام کروز نے ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمارت کو زور سے پکڑا، جس وجہ سے وہ زیادہ زخمی ہونے سے بچ گئے۔

ٹام کروز کو اسٹنٹ کے دوران رسیوں سے بھی باندھا گیا تھا، جس وجہ سے وہ زیادہ چوٹیں لگنے سے محفوظ رہے۔

خیال رہے کہ ایکشن اور تھرلر فلموں کے کئی خطرناک اسٹنٹ اداکاروں کے بجائے دوسرے ماہر اسٹنٹ افراد بھی کرتے ہیں، تاہم کئی اداکار یہ خطرناک کام خود بھی سر انجام دیتے ہیں۔

ٹام کروز کی آنے والی فلم مشن امپاسیبل 6 آئندہ برس جولائی کو ریلیز کی جائے گی، اس سے پہلے اس سیریز کی 5 فلمیں آ چکی ہیں۔

فلم ساز کرسٹوفر مک کوری کی اس فلم میں ٹام کروز نہ صرف اداکاری کر رہے ہیں، بلکہ وہ اس کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

فلم کی دیگر گاسٹ میں رابیکا فرگوسن، سائمن پیگ، مائیکل موناگن، ہینری کیول اور الیک بیلڈون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔