بارش کے باوجود لکھنو میں محرم کا شاہی جلوس برآمد سوا دو مہینے کی عزاداری شروع

0
106
1 of 4

 لکھنؤ: غموں کے مہینے محرم کی پہلی تاریخ کو لکھنؤ میں شاہی موم کی ضریح (تعزیہ) کا جلوس اپنے روایتی انداز میں نکالا گیا. حسین آباد ٹرسٹ کی نگرانی میں نکلنے والا یہ جلوس آصفی امام باڑے، بڑے امام باڑے سے نکل کر حسین آباد واقع چھوٹے امام باڑہ پر پہنچ کر ختم ہوا ۔جلوس کی نگرانی کےلئے سخت حفاظتی انتطامات تھے۔

 

محرم کی پہلی تاریخ کی صبح سے ہی لکھنؤ میں عزادار مجلسوں میں شرکت کے لئے امامباڑوں میں پہنچنے لگے. وکٹوریہ اسٹریٹ واقع شیعہ کالج، چوک واقع امام باڑہ غفرانماب، امام باڑہ آغا باقر، افضل محل، امام باڑہ سبطین آباد حضرت گنج واقع مقبرہ سعادت علی خان، امام باڑہ شاه نجف میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے مجلسو ں میں شرکت کی ہے.

Use slider for more pictures

1 of 4