بے نظیر کو انکے شوہر آصف زرداری نے قتل کروایا،پرویز مشرف

0
67

سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما بے نظیر بھٹو کو آصف علی زرداری نے قتل کروایا ہے۔

pakistan

سابق صدر پرویز مشرف نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور ان کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل کا ذمہ دار آصف علی زرداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری باتیں بلاول، آصفہ، بختاور اور قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ بے نظیر کا اصل قاتل کون ہے۔

pakistan

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا چاہیئے کہ بے نظیر کے قتل سے کس کو فائدہ ہوا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بے نظیر کو بیت اللہ محسود اور اس کے لوگوں نے مارا لیکن دیکھنے کی چیز یہ ہے کہ بیت اللہ محسود کے پیچھے کون تھا۔ پرویز مشرف نے دعویٰ کیا کہ سازش میں زرداری اور اعلیٰ افغان حکام شامل تھے۔

pakistan

سابق صدر نے کہا کہ بے نظیر کی بم پروف گاڑی کو کاٹ کر سن روف کس نے بنوایا تھا۔ بے نظیر کو گاڑی سے نکلنے کیلئے بار بار فون آئے اور بعد میں فون ہی غائب کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر کی گاڑی میں خالد شہنشاہ بھی تھا جسے بعد میں قتل کروا دیا گیا۔