امریکہ ؛ کیلی فورنیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 17 افراد ہلاک

0
279

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں کے بعد مٹی اور کیچڑ کے تودوں سے پیش آنے والے حادثات میں 13 افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں لاپتہ اور زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح امریکا بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہے، جس کی ایک مثال ریاست کیلی فورنیا میں خشک سالی اور شدید گرمی کے باعث جنگل میں لگنے والی امریکی تاریخ کی خوفناک ترین آگ اور اس کے کچھ ہی دنوں بعد شدید بارشیں ہیں۔

کیلی فورنیا کے علاقے سانتا باربرا میں شدید گرمی کے بعد ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ جہاں اب تک 13 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ کم از کم 20 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔سیلاب اور کیچڑ کے سبب ساحلی ریل لائن تقریبا 50 کلومیٹر تک بند ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے ساتھ مٹی کے تودے اسی علاقے میں آئے ہیں جہاں گزشتہ ماہ جنگل کی آگ سے تباہی ہوئی تھی۔

سانتا باربرا کاؤنٹی کی ترجمان امبر اینڈرسن کا کہنا ہے کہ درجنوں لوگ سمندر اور جنگل کے درمیان محصور ہوکر رہ گئے ہیں، جن کی تلاش کے لیے سراغ رساں کتوں، ہیلی کاپٹرز اور دیگر ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں۔