صحافیوں پر تشدد ،سنجے دت اور باڈی گارڈز کیخلاف مقدمہ

0
10
1 of 2

شہر آگرہ میں صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر فلم اسٹار سنجے دت اور ان کے گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے ۔
بولی وڈ اداکار سنجے دت گزشتہ برس ہی 5 سال کی قید کے بعد رہائی پاکر جیل سے باہر آئے، تاہم اداکار کے خلاف ایک مرتبہ پھر پولیس رپورٹ درج کروا دی گئی۔

sanjay dutt

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق سنجے دت کی رپائی کے بعد ان کی پہلی فلم ‘بھومی’ کی شوٹنگ آگرہ میں جاری ہے، تاہم شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے نے ان کے لیے مشکلات کھڑی کردیں۔

Sanjay Dutt apologises to media personnel after his bodyguards got into a scuffle with them.

Posted by IE Entertainment on 3 मार्च 2017

وا کچھ یوں کہ فلم ‘بھومی’ کی شوٹنگ آگرہ میں تاج محل کے قریب جاری تھی، جہاں سنجے دت کے کئی مداح انہیں دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے اور اس کے باعث سیاحوں کو تاج محل دیکھنے میں کافی دشواری ہوئی۔

اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میڈیا نمائندوں نے سنجے دت کی قریب سے تصاویر لینے کی کوشش کی، تاہم اداکار کی حفاظت پر مامور گارڈز نے ان پر تشدد شروع کردیا، جس کے نتیجے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

Read More>>>>

1 of 2