ایشوریا رائے کے والد طویل علالت کے بعد چل بسے

0
9

ممبئی: سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے والد کرشنا راج طویل علالت کے بعد چل بسے۔
بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے سمدھی اور ایشوریا رائے بچن کے والد کرشنا رائے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور 2 ہفتوں سے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں آج سہ پہر طویل علالت کے باعث چل بسے جب کہ بچن خاندان نے کرشنا رائے کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

aishwarya rai bachchan
ایشوریا والد کی تیمار داری کے لیے کئی روز سے اسپتال میں ہی موجود تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے ہولی کا تہوار بھی سادگی سے منایا۔ ایشوریا والد کی موت کے وقت اسپتال میں ہی تھیں اور موت کے بعد صدمے سے دوچار ہیں۔

aishwarya rai bachchan
واضح رہے کہ ایشوریا رائے کے والد اورابھیشیک بچن کے سسر ہندوستان کی فوج میں بطور ماہر حیاتیات کے خدمات انجام دیتے رہے۔

aishwarya rai bachchan