مایاوتی کا سہارنپور دورہ کچھ سوال کچھ خدشات،بھیم آرمی انکی نئی مشکل

0
188

:سید حسین افسر:

سمٹتی عوامی مقبولیت کے درمیان سہارنپور میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کے دورے کے تعلق سے سیاسی راہ داریوں میں طرح طرح کے سوال ہو رہے ہیں۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اب جبکہ مایاوتی اور خود انکی پارٹی زوال زدہ اور عوام سے دور ہوتی نظر آرہی ہے تو انکو دلتوں کی اچانک یاد آ رہی ہے اور وہ گھر سے نکل پڑی ہیں۔ آخر مظفر نگر اور دوسرے مقامات جہاں مسلمان اور دیگر کمزور طباقات کو زد و کوب کیا گیا وہاں جانے سے کیوں گریز کیا۔

READ MORE