آپ کی ذہنی صحت کےلئے انڈے کا ناشتہ بہت بہتر ہے

0
2
egg
1 of 3

کیا آپ ناشتے میں انڈے کھانا پسند کرتے ہیں؟ تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس عادت کے نتیجے میں دماغی امراض کا خطرہ نہیں بڑھتا۔

یہ دعویٰ فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتے میں انڈوں کا استعمال دماغی افعال کو بہتر بنانے کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق کے مطابق انڈوں کے روزانہ استعمال کے نتیجے میں بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا اور لوگوں کو اس حوالے سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے 42 سے 60 سال کی عمر کے ڈھائی ہزار کے قریب افراد کی غذائی عادات کا جائزہ بائیس سال تک لیا۔

1 of 3