صدارتی انتخاب : اپوزیشن متحد ہوسکے گا؟

0
212

مولانا اسرارالحق قاسمی

صدر پرنب مکھرجی 25جولائی کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ لہٰذا اگلے صدر کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی موجودہ حکومت کی نگاہ انتخاب ملک کی کس محترم شخصیت پر ٹکے گی، اس بارے میں قیاس آرائیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے ذریعہ اس عہدہ جلیلیہ کے لئے ایک مشترکہ امیدوار وطے کرنے کی سرگرم کوششوں کی خبریں بھی ان دنوں اخبارات کی شہ سرخیوں میں جگہ پا رہی ہیں اورماہرین اس تجزیہ میں مصروف ہیں کہ حکومت آخر کس کو اس منصب پرمتمکن کرنا چاہ رہی ہے نیز یہ کہ اس سلسلے میںاپوزیشن اتحاد کی کوششیںکیا واقعی کامیاب ہو سکیں گی۔