فلم ‘رئیس’ کا نیا گانا منظر عام پر: شاہ رخ، ماہرہ کا نکاح

0
67
raees
1 of 2

شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کا ایک ساتھ اپنی فلم ‘رئیس’ کیلئے دوسرا گانا منظر عام پر آگیا ہے، جس میں ہندوستان کے روایتی تہواروں کو پیش کیا گیا ہے۔

‘اوڑی اوڑی جائے’ نامی گانے میں ماہرہ خان روایتی ملبوسات میں نہایت خوبصورت نظر آئیں، جبکہ شاہ رخ خان بھی ہمیشہ کی طرح بہترین انداز میں جلوہ گر ہوئے۔

اس گانے میں ہندوستانی تہوار مکر سنکرانتی اور نوراتری کو پیش کیا گیا، جہاں شاہ رخ اور ماہرہ پتنگ اڑانے کے ساتھ ساتھ گربا کھیلتے نظر آئے، گانے کے آخر میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کا نکاح بھی ہوتے دکھایا۔

اس گانے کے بول جاوید اختر نے تحریر کیے، جس کی کمپوزیشن رام سمپتھ نے دی ہے، اس گانے کو گلوکار سکھوندر سنگھ، بھومی تریویدی اور کارسن سھگاتھیا نے گایا ہے۔

1 of 2