ٹیلے والی مسجد کے امام مولانا فضل الرحمٰن سپرد خاک، ملائم سنگھ تعزیت پیش کرنے پہنچے

0
14
1 of 4

لکھنؤ۔ ٹیلے والی مسجد کے امام مولانا فضل الرحمٰن واعظی کو آج ٹیلے والی مسجد میں واقع مقبرے میں انکے والد کی قبر کے قریب علما،اعزا و اقارب، معزز افراد اور کثیر مجمع کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس دوران آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹتر سید کلب صادق، عید گاہ عشی باغ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی،  اور دیگر علما کے علاوہ ڈاکٹر ریتا بہوگنا جوشی، فاخر صدیقی، انصرام علی و دیگر ہستیاں موجود تھیں۔

1 of 4