یو گی آدتیہ ناتھ اتر پردیش کے چیف منسٹر ہوں گے

0
9
1 of 8

لکھنو؛ کئی دن کی کشمکش اور غور و خوض نیز دباو کے بعد بالاخر بی جے پی کے ممبران اسمبلی نے گورکھپور سے رکن پارلیمان یوگی آدیتیہ ناتھ کو ریاست اتر پردیش کا وزیر اعلی منتخب کرلیا ہے۔اس قبل اس عہدے کے متعدد دعویدار تھے اور انکی متعددد میٹنگیں بھی اعلی قیادت سے ہوئی اور فیصلہ میں تاخیر کی یہی وجہ تھی۔

ریاست کے دو ڈپٹی چیف منسٹر ہوں گے۔لکھنو کے مئیر دنیش شرما اور یو پی بی جے پی کے صوبائی صدر کیشو پرشاد موریہ کے نام پر مہر لگی ہے۔

یوگی کی سخت گیر امیج کی وجہ سے منتخب کیا جانا مبصرین کے مطابق پارلیمان کے ٢٠١٩ کے الیکشن کو ذہن میں رکھ کر فیصلہ کیا گیا ہے۔۔یوگی کی امیج ایودھیا میں رام مندر بنانے کی تحریک سے متعلق ہے اور ان کو ایک سخت گیر ہندو تسلیم کیا جاتا ہے۔انکے متعدد بیانات سماج کے ایک طبقہ کو نہ صرف نا پسند ہیں بلکہ ہندو سماج میں بھی ایک طبقہ انکے بیانات سے ناراض رہتا ہے۔ یوگی گورکھپور کی پیٹھ کے سربراہ ہیں اور پانچ بار گورکھپور سے رکن پارلیمان ہوئے ہیں۔
اس سے پہلے وزیر اعلی کے نام کو لے کر دہلی میں کئی راؤنڈ ملاقاتوں کا دور جاری رہا. بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر جو وزیر اعلی کی دوڑ میں شامل ہے وہ یہی کہہ رہا کہ وہ وزیر اعلی کی دوڑ میں شامل نہیں ہے. جو بھی ذمہ داری انہیں پارٹی کی جانب سے دی جائے گی اسے وہ خوب ادا کریں گے.

1 of 8