‘فلسطین کیلئے مسلم و غیر مسلم ممالک کی امداد میں کمی‘

palestine
Prev1 of 3
Use your ← → (arrow) keys to browse

غزہ: فلسطینی حکومت نے غیر ملکی امداد کم ہونے کے بعد مالی مشکلات کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی امداد میں ہونے والی نمایاں کمی کی وجہ سے رواں برس بجٹ خسارہ بڑھ کر ایک ارب 6 کروڑ ڈالر ہونے کا امکان ہے جس سے بے روزگاری بڑھنے سمیت دیگر مسائل جنم لیں گے۔

palestine

خبررساں ایجنسی ’رائٹرز‘ نے عرب اخبار ’القدس‘ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ فلسطین کے وزیر اعظم رامی حمد اللہ نے کابینہ اجلاس کے بعد بتایا کہ فلسطین کو رواں برس ایک ارب 20 کروڑ امریکی ڈالر یعنی فلسطین کے 4 ارب 12 کروڑ شیکلز ملنے کی امید تھی مگر اب تک انہیں صرف 60 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالرز ہی مل سکے ہیں۔

Prev1 of 3
Use your ← → (arrow) keys to browse